پاکستان

فلسطینیوں اور کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کیلئے امت مسلمہ کو آگے آنا ہو گا، چیئرمین پاکستان علما کونسل

 

اسلام آباد28مارچ(کے ایم ایس )
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف امت مسلمہ کو اب عملی اقدامات کرناہوں گے۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی فلسطین اور کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فلسطین اور کشمیر کے دیرینہ تنازعات پر اسلامی تعاون تنظیم کا موقف واضح ہے۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اب فلسطین اور کشمیر کے مسئلہ پر عملی طور پر اقدامات کرنے ہوں گے ، اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بڑھ رہا ہے اور اسرائیل عالمی قوانین اور قراردادوں کو تسلیم نہیں کر رہا ، یہی صورتحال مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل پر اسلامی تعاون تنظیم کا موقف واضح ہے۔ او آئی سی میں شامل ممالک کو مکمل اتحاد کے ساتھ ان مسائل کو حل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اسرائیلی اور ہندوستانی مظالم کا سلسلہ بڑھ جاتا ہے ، اسرائیل نئی آبادیاں قائم کرنے کے معاملے پر عالمی قوانین کو روند رہا ہے جبکہ ہندوستان کی طرف سے بھی مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ ایران سعودی عرب تعلقات کی بحالی امت مسلمہ کیلئے خیر کی خبر ہے اور اس میں پاکستان کے عظیم دوست چین کا کردار قابل ستائش ہے ، سعودی عرب ، چین اور روس کو فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کا فلسطین کے مسئلے پر موقف ایک ہے جب تک ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی اس وقت تک اسرائیل سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button