پاکستان

5اگست کو” یوم استحصال کشمیر” منایا جائے گا، طاہر اشرفی

asharafiلاہور:چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ 5اگست کو” یوم استحصال کشمیر” منایا جائے گا ، دین اور وطن کی حرمت پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طاہر محمود اشرفی نے آج لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ 5اگست کو”یوم استحصال کشمیر“منایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدام کیا، اس نے کشمیریوں کا استحصال کرتے ہوئے عالمی قوانین کو اپنے پاﺅں تلے روندا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی اور کشمیریوں کے حقوق پر غاضبانہ قبضہ کیا لہذا دنیا بھر میں پانچ اگست کو ”یوم استحصال کشمیر”منایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے دو اہم مسائل کشمیر اور فلسطین ہیں،فلسطین او رکشمیر دونوں میں خون بہہ رہا ہے، کشمیر دنیا کی ایک ایسی جیل ہے جس کی آواز ہی نہیں آ رہی۔
علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے ، آ ج ہم ایک آ زاد اورخود مختار وطن کے باسی ہیں اور کشمیریوں وفلسطینیوں کے حق کی بات کررہے ہیں لیکن افسوس کہ بھارت میں رہنے والے مسلمان اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد نہیں کر پا رہے کیونکہ مودی حکومت کا ان پر جبردنیا کے سامنے ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button