مقبوضہ جموں و کشمیر

جنوبی کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے ایک شخص جاں بحق

سرینگر28مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک شخص برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
حکام نے صحافیوںکو بتایا کہ ضلع کے علاقے سنتھن ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک جے سی بی ڈرائیور جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت جاوید احمد زگو کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے ڈیسو لارنو کا رہنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button