مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویناک حد تک بڑھ گئی ہیں، رپورٹ

imagesاسلام آباد 24 مارچ (کے ایم ایس) مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے اگست 2019 میں مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بعد سے بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اگرچہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آواز اٹھا رہے ہیں لیکن بھارت ٹس سے مس نہیں ہو رہا او ر اسکی فورسز روز کشمیریوں کی قتل، گرفتار اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے اب تک تقریباً 95ہزار 9سو 79 کشمیریوں کو شہید کیاہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت علاقے میں سیاسی اختلاف کو روکنے کے لیے” یو اے پی اے اور پبلک سیفٹی ایکٹ “جیسے کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔
رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ سفاک بھارتی فوجی خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخش رہے جبکہ مودی کی فسطائی حکومت مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے عالمی برادری کے مطالبات پر کان نہیں دھر رہی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے اور مجرم بھارتی فوجیوں کے ساتھ ساتھ مودی کا بھی انسانیت کے خلاف جرائم پر محاسبہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button