مقبوضہ جموں و کشمیر

کپواڑہ: دھماکے میں 2کشمیری خواتین زخمی

blast dodaسرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک دھماکے میں 2 خواتین زخمی ہو گئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے گجرپتی میں بھارتی فوجی کیمپ کے قریب دھماکے میں ناہیدہ اختر اور افروزہ بیگم نامی دو خواتین زخمی ہو گئی ہیں ۔ بھارتی پولیس کے مطابق زخمی خواتین کو ہندواڑہ کے ایک ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں سے انہیں سرینگر کے ہسپتال بھجوادیاگیا ہے۔پولیس دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔بعض اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ کیمپ کے گرد بچھائی گئی بارودی سرنگ کا تھا جو خواتین کا پیر آنے سے پھٹ گئی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button