بھارت

راہول گاندھی کی نااہلی: بی جے پی ، کانگریس رہنماﺅں کے درمیان لفظی جنگ زوروں پر

نئی دہلی30 مارچ (کے ایم ایس) بھارت میں انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی لوک سبھا سے نااہلی کے بعدبھارتیہ جنتاپارٹی اور کانگریس رہنماﺅں کے درمیان لفظی جنگ زوروں پر ہے۔ راجیو گاندھی کے حوالے سے جرمنی کے حالیہ بیان نے بھی دونوں جماعتوں کے درمیان تناﺅ کو مزید بڑھا دیا ہے۔
جرمن وزارت خارجہ نے بدھ کے روز بیان دیا تھا کہ راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد بطور رکن پارلیمنٹ (ایم پی) نااہل قرار دیے جانے کے بعد ان کے معاملے میں ”عدالتی آزادی کے معیارات اور بنیادی جمہوری اصولوں“کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔
کانگریس رہنما دگ وجے سنگھ نے ایک ٹویٹ میں مذکورہ بیان پر جرمن وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا جس کے جواب میںبی جے پی رہنما اور بھارتی وزیر قانون Kiren Rijiju نے اپنے ایک ٹویٹ میں ٹراہول گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ غیر ملکی طاقتوں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں۔
کرن رجیجو کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ایک اور کانگریس رہنما پون کھیرا نے ٹویٹ کیا "مسٹر رجیجو، اصل مسئلے سے کیوں ہٹ گئے ،اصل مسئلہ یہ ہے کہ وزیر اعظم اڈانی کے بارے میں راہول گاندھی کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتے، لوگوں کو گمراہ کرنے کی بجائے سوالوں کے جواب دیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button