بھارت

بی جے پی اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے امتحانی پرچے لیک کرواتی ہے ، اکھیلیش یادو

2024-06-24 19_52_22-'Exam system handed over to copying mafia'_ Akhilesh Yadav targets BJP _ Politicنئی دلی:
بھارت میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے امتحانی پرچے لیک کرواتی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے نئی دلی میں صحافیوں سے میڈیکل امتحانات کے پرچے لیک ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یہ بی جے پی کا پرانا طریقہ ہے اوروہ اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے امتحانی پرچے لیک کرواتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست اتر پردیش کا بھی یہ بہت بڑا مسئلہ تھا جو اب نئی دلی تک پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے کروڑوں لوگوں کو دھوکا دیا ہے۔لوک سبھا انتخابات میں مودی کے خلاف سماج وادی پارٹی کو ووٹ دینے پر لوگوںکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملک کے آئین کو بچانے کیلئے انہیں ووٹ دیا۔ اکھلیش یادو نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مودی کے دور میں لوگ اچھے دنوں کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button