بھارت

بھارت :جھارکھنڈ میں پانچ نکسل گوریلوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیاگیا: اہل خانہ

رانچی05 اپریل(کے ایم ایس)بھارت کی شورش زدہ ریاست جھارکھنڈ میں ہلاک ہونے والے پانچ نکسل گوریلوں کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی پیراملٹری فورس اور پولیس اہلکاروں نے ایک جعلی مقابلے میں قتل کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لواحقین نے بتایا کہ بھارتی پولیس نے امر گنجھو، اجے یادیو نندو، سنجیو بھوئیاں، گوتم پاسوان اور اجیت اورائن کو گرفتار کیا اور بعدمیں ضلع چھترا کے علاقے لاوالونگ میں جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچاکر ان کے سروں میں گولیاں ماردیں۔ہلاک ہونے والے گوتم پاسوان کے بیٹے چندن پاسوان نے بتایاکہ پولیس نے میرے والد گوتم پاسوان کو جعلی مقابلے میں قتل کیاہے کیونکہ ان کے سر پر قریب سے گولی چلائی گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ میں انصاف کے لیے انسانی حقوق کمیشن جائوں گا ۔ چندن پاسوان کے مطابق چونکہ پولیس نہیں چاہتی کہ وہ باعزت زندگی گزاریں، اس لیے انہوں نے ان کے والد کو اتنی بے دردی سے قتل کردیا۔مقتول کے بھائی گریجا پاسوان نے بتایا کہ اس کا بھائی پولیس سے مسلسل رابطے میں تھا لیکن اسے جعلی مقابلے میں مارا گیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے میرے بھائی کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے سر میں گولی مار دی۔انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس معاملے کو عدالت میں لے جائیں گے۔ایک اور متاثرہ شخص اجے یادو نندو کے داماد سنتوش یادو نے بھی اسے جعلی مقابلہ قرار دیتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔انہوںنے کہاکہ اگر جھڑپ ہوتی تو دونوں طرف سے فائرنگ ہوتی لیکن دوسری طرف سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی۔ مزید یہ کہ ان سب کو ان کے سروں پر گولیاں ماری گئیں، جس کا امکان بہت کم ہے۔
دریں اثناء بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے چار اہلکار ریاست بہار کے ضلع جموئی میں ایک پل سے گرکر شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button