بھارت
دلی ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال کی ضمانت کی درخواست مسترد کرد ی
نئی دلی:بھارت میں دلی ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی کی ایک مقامی عدالت کے حکم پر کیجریوال کو آج ضمانت پر رہا کیا جانا تھا۔تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اروندکیجریوال کی ضمانت دلی ہائی کورٹ میں چیلنج کی تھی۔ ادارے کا موقف تھا کہ کیجریوال کو رہا کرنے سے ان کیخلاف تفتیش متاثر ہوگی۔ہائی کورٹ کے جج نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جب تک ہائی کورٹ میں سماعت زیر التوا ہے مقامی عدالت کا حکم موثر نہیں ہوگا۔کیجریوال کو بھارتی تحقیقاتی ادارے نے 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔