مقبوضہ جموں وکشمیر:این آئی اے نے الھداء ایجوکیشنل ٹرسٹ کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی
سرینگر05 اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے کہا ہے کہ اس نے جماعت اسلامی سے منسلک الھداء ایجوکیشنل ٹرسٹ کے خلاف ایک کیس میں چارج شیٹ داخل کردی ہے۔
بھارتی حکومت نے جماعت اسلامی کو 2019میں ایک غیر قانونی تنظیم قرار دیا تھا۔این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ آج خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے جس میں امیر جماعت اسلامی عبدالحمید فیاض، ٹرسٹ کے چیئرمین محمد عامر شمسی، مشتاق احمد میراورمشتاق احمد زرگرپرعسکریت پسندی کے لئے فنڈز جمع کرنے کاالزام عائدکیاگیاہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی حکومت اگست 2019ء کے بعدسے جب مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی، جماعت اسلامی سے منسلک تمام اداروں اورافراد کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنارہی ہے۔