قائد اعظم کو انکے یوم وفات پر شاندار خراج عقیدت
اسلام آباد11ستمبر(کے ایم ایس)
حریت رہنماﺅں امتیاز وانی اور عبدالحمید لون نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو آج انکے یوم وفات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امتیاز وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ مسلمانوں کے ایک عظیم رہنما تھے ۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم قائد نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھااور یوں انہوں نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو متحد کر دیا۔
عبدالحمید لون نے بھی اسلام آباد میں بیان میں کہا کہ قائد اعظم کی پرجوش قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن پاکستان حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کشمیر کے بارے میں بہت فکر مند تھے ،انہوں نے کئی مرتبہ کشمیر کا دورہ کیااور سرینگر میں مسلم کانفرنس کے اجلاسوں سے خطاب بھی کیا۔
عبدالحمید لون نے کشمیریوں کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کی شہ رگ کو بھارتی چنگل سے آزاد کرانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور تحریک آزادی کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔