مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر کا نوجوان بھارتی ریاست پنجاب میں لاپتہ، اہلخانہ کااحتجاجی مظاہرہ

سرینگر07 اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر میں ایک احتجاج کے دوران لاپتہ نوجوان کے اہلخانہ نے قابض انتظامیہ سے اپنے بیٹے کے بارے معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑہ کا رہائشی فردوس احمد رواں سال 17فروری کو بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد سے اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔لاپتہ نوجوان کی والدہ اور بہن سمیت اہلخانہ نے پریس انکلیو سرینگر میں اس بارے میں معلومات کی فراہمی کیلئے احتجاج کیا۔فردوس احمد لدھیانہ کے ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا۔ایک رشتہ دار نے میڈیا کو بتایا ہوٹل انتظامیہ نے انہیں مطلع کیاکہ فردوس 17فروری سے لا پتہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی پولیس فردوس کی تلاش میں سنجیدگی نہیں ہے۔لواحقین کامزید کہنا تھا کہ وہ کئی بار لدھیانہ کے متعلقہ تھانے اورپولیس افسران سے فردوس کی تلاش کے بارے میں رابطہ کر چکے ہیں تاہم وہ اس سلسلے میں کوئی سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں کر رہے ہیں ۔مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو پنجاب پولیس کے ساتھ اٹھائے تاکہ ان کے لاپتہ بیٹے کے بارے میں کوئی معلومات مل سکے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button