پاکستان

بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے میں ترمیم نہیں کر سکتا، شیری رحمان

اسلام آباد 07 اپریل (کے ایم ایس)وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ تبدیلی نہیں کرسکتا۔
شیری رحمان نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم اور دیگر کی جانب سے پیش کیے گئے ایک توجہ دلاو¿ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کو تب تک تبدیل نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ دونوں فریق پاکستان اور بھارت اس پر رضامند نہ ہوں۔
وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پاکستان کو اس سال 25 جنوری کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے پر نظر ثانی کے لیے ایک مبہم خط موصول ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے ان دریاﺅں پر ڈیموں کی تعمیر پر بروقت اعتراض اٹھایا تھا جن کے پانیوں پر سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا حق تسلیم کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button