پاکستان

کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں تھا ، نہ ہوگا، نگران وزیر اعظم

pm in Muzaffarabad

مظفر آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا،نہ ہے اور نہ کبھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت مسلمہ ہے اور ہمارا اصل ہدف تکمیل پاکستان کے خواب اور کشمیریوں کی خواہشات کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نگران وزیر اعظم نے آج(جمعہ ) مظفر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بارے میں کوئی بھی یک طرفہ فیصلہ خواہ وہ کسی پارلیمنٹ یاعدالت کی طرف سے ہو کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ اس کی کوئی اہمیت ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ ہم ایسے فیصلوں اور ایسے قوانین کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں جن میں کشمیری عوام کاکوئی عمل دخل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ان قراردادوں کے تحت ہو گاجن میں کشمیری عوام کا حق خود ارادیت تسلیم کیاگیا ہے۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیریو ں کی اپنی تحریک کے ساتھ وابستگی مسلمہ ہے، کشمیر ی بہادر اور پرعزم ہیں ،تحریکوں میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیںلیکن یہ کبھی ختم نہیں ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے لاکھوں شہدا ، خواتین کی عصمت دریوں ، ہزاروں جبری گمشدگیوں ، اجتماعتی قبروں اور ظلم و جبر کو بھول کر گھروں میں نہیں بیٹھ جائیں گے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپناتسلط برقراررکھنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ دنیا کشمیر پر بھارت کے موقف کو تسلیم نہیں کرتی۔وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات سے جدوجہد آزادی کو مزید تقویت ملے گی ،کشمیری نسل درنسل تحریک آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button