مقبوضہ جموں و کشمیر

چالیس سیاسی قیدی مقبوضہ جموں وکشمیرسے بھارت کی جیلوں میں منتقل

سرینگر10 اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے تین درجن سے زائد کشمیری سیاسی نظربندوں کو بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہاگیاہے کہ جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے دو درجن سے زائد اور بارہمولہ سب جیل سے نصف درجن قیدیوں کو بھارتی ریاستوں ہریانہ اور اتر پردیش کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں سمیت سینکڑوں بے گناہ کشمیری نئی دہلی کی تہاڑ جیل، آگرہ سینٹرل جیل، یوپی کی نینی جیل، ہریانہ کی روہتک جیل، کرنال جیل، ممبیا، بنگلورو اور راجستھان کی سنٹرل جیل جودھ پور میںنظر بند ہیں۔ گنجائش سے زائد قیدیوں سے بھری بھارت کی ان جیلوں میں 2021کے آخرتک پانچ لاکھ سے زائد قیدی تھے جن میں سے زیادہ تر ایسے قیدی ہیں جن کے مقدمات عدالتوں میںزیر التوا ہیں۔بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی جیلوں میں 5,54,034قیدیوں میں سے 77.1فیصد وہ قیدی تھے جن کے مقدمات زیر سماعت تھے اور 22.2%وہ تھے جنہیں عدالتوں نے سزا سنائی تھی۔ورلڈ جیل بریف کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت مقدمے سے پہلے قیدیوںکی تعدادمیں اس وقت دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ پانچ ممالک جو بھارت سے بھی بدتر ہیں وہ لیکٹنسٹائن، سان مارینو، ہیٹی، گبون اور بنگلہ دیش ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button