مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں: نیشنل پنتھرز پارٹی کا بھارتیہ جنتاپارٹی کی فرقہ پرست سیاست کے خلاف مظاہرہ

جموں04 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل پینتھرز پارٹی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت علاقے میں ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر فرقہ وارانہ تقسیم اور نفرت کو فروغ دے رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموںوکشمیر نیشنل پنتھرز پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی چیئرمین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں جموں میں پریس کلب کے باہر بی جے پی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بی جے پی قیادت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ان تمام لوگوں کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا جو اپنے سیاسی مفادات اور دیگر مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے معاشرہ کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ہرش دیو سنگھ نے بی جے پی کے ایک رہنما کے بیانات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو اپنے سینئر رہنماکے اس طرح کے تفرقہ انگیز اور گستاخانہ تبصروں کا نوٹس لینا چاہیے ۔ وہ بی جے پی کے رہنما وکرم رنڈوا کے حالیہ بیان کا حوالہ دے رہے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ جن کشمیریوں نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی جیت کا جشن منایا تھا انہیں زندہ جلا دینا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button