مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں چسپاں پوسٹروں میں پاکستانی حکومت اورعوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

WhatsApp Image 2023-08-12 at 5.21.00 PM (1)سرینگر12اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں پاکستانی حکومت اورعوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد میں تعیناتی اور نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے باوجود سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں پاکستانی حکومت اورعوام کو 76ویں یوم آزادی کی مبارکباددی گئی ہے جو14اگست کو منایاجارہا ہے۔پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ تنازعہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اورپاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا علمبردار ہے۔ پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ پوسٹروں میں کہا گیا کہ پاکستان اللہ تعالی کا ایک قیمتی تحفہ ہے ،کشمیری اپنے آپ کو اس ملک کا حصہ سمجھتے ہیں اور جموں و کشمیر کو بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزاد کرانے اور پاکستان کے ساتھ اس کاالحاق کرانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ نے پاکستانی پرچم کے ساتھ پوسٹر ستونوں، بجلی کے کھمبوں اور دیواروں پر چسپاں کیے ہیں جن پر کشمیری مزاحمتی رہنمائوں مسرت عالم بٹ، میر واعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمدخان، مشتاق الاسلام اور دیگرنظربندرہنمائوں کی تصاویر ہیں۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ کی جانب سے چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں پاکستانی حکومت اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔ ان پوسٹروں پر قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر ہیں۔ دریں اثناء پوسٹروں میں بھارت کے یوم آزادی 15اگست کو کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ قراردیاگیاہے۔ کشمیری عوام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم بھارت کے غیر قانونی قبضے اور دفعہ370اور 35Aکی منسوخی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ پوسٹروں کو فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیاہے۔WhatsApp Image 2023-08-12 at 5.20.54 PM WhatsApp Image 2023-08-12 at 5.20.56 PM WhatsApp Image 2023-08-12 at 5.20.59 PM WhatsApp Image 2023-08-12 at 5.21.01 PM WhatsApp Image 2023-08-12 at 5.21.02 PM

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button