مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت پانچ افراد کی نظربندی کالعدم قراردے دی

 

High Court Srinagarسرینگر13اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت پانچ افراد کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے یاری پورہ، کولگام، رام پورہ، بانڈی پورہ، ہیف شوپیاں اور بارہمولہ کے رہائشی مظفر احمد راتھر، آصف احمد لون، بلال احمد لون، بلال احمد ڈار اور نذیر احمد صوفی کی نظربندی کو کالعدم قرار دیاہے۔انہیں متعلقہ ضلع مجسٹریٹس نے 8اپریل 2022، 25 جون 2022، 14 جولائی 2019، 20 اکتوبر 2021اور 7فروری 2023کوکالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کرنے کا حکم جاری کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button