مقبوضہ جموں و کشمیر
بانڈی پورہ سے ایک کشمیری نوجوان گرفتار
سرینگر 22 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ سے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دانش احمد شاہ نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے آلوسہ میں ایک چوکی سے گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار کئے گئے کشمیری نوجوان کو مجاہد تنظیم کا کارکن قراردیدیا ہے۔