مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج کی طرف سے ایرانی جنرل کی تصاویرنذرآتش کئے جانے کے بعد بڈگام میں زبردست مظاہرے

سرینگر 15 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع بڈگام میں اس وقت زبردست احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے جب بھارتی فوج کے ایک افسرنے مقتول ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصاویر نذر آتش کردیں۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ ضلع کے علاقے ماگام میں بھارتی فوج کے افسر نے محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک گھر کی دیوار سے قاسم سلیمانی کی تصاویر ہٹا کر ان کو نذر آتش کر دیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج گھر گھرتلاشی لے رہی تھی۔ مقامی لوگوں نے فوجی افسرکی اس کارروائی پر شدید اعتراض کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ یہ خبر پھیلتے ہی ماگام میں دکانداروں نے اپنی دکانیں بند کردیں اور فوجی افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج کیا۔بھارتی فوجیوں نے مظاہرین پر گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں مظاہرین اور فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔قاسم سلیمانی ایرانی فوج کے کمانڈر تھے جنہوں نے اسلامی انقلابی گارڈ کور میں خدمات انجام دیں۔ وہ1998 سے 2020 میں ان کے قتل تک قدس فورس کے کمانڈر رہے۔
دریں اثناءسینئرحریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارتی فوجی افسر کے گھناو¿نے فعل کی شدید مذمت کی اور مظاہرین پر طاقت کے بے تحاشا استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی نوجوانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button