بھارت

راجستھان میں سڑک حادثے میں ایک بی ایس ایف اہلکار ہلاک، 16دیگر زخمی

 

hospital-1691843358جیسلمیر13اگست(کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور 16دیگر زخمی ہوگئے۔
ریاست کے علاقے جیسلمیر میں بی ایس ایف کا ایک ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بی ایس ایف اہلکارجس کی شناخت ایس کے دوبے کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہوگیا جبکہ 16دیگر زخمی ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والا اہلکار اپنی چھٹیاں ختم کرکے ڈیوٹی کے لیے واپس جا رہا تھا۔زخمی بی ایس ایف اہلکاروں کو علاج کے لیے جیسلمیر کے جواہر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے پانچ اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button