بھارت

بھارت :بی جے پی عہدیداروں کے گستاخانہ بیانات کےخلاف زبردست مظاہرے

نئی دہلی 10 جون (کے ایم ایس) پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں ہندوتوا بی جے پی عہدیداروں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف نئی دہلی اور بھارت کے کئی دیگر حصوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
مسلمانوں نے نماز جمعہ کے بعد دہلی کی جامع مسجد میں احتجاجی مظاہرے کیے اور بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما اور نوین جندال کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اسلام کے حق میں نعرے لگائے۔جامع مسجد کے شاہی امام نے کہا کہ مسجد انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کی کال نہیں دی گئی۔دہلی پولیس نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو¿، پریاگ راج(الہ آباد)، دیوبند اور مراد آباد میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔اتر پردیش کے شہر سہارنپورمیں نواب گنج علاقے میں مقامی لوگوں نے احتجاج کیا اور نماز جمعہ کے بعد گھنٹہ گھر کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button