آزاد کشمیر

پاکستان کے یوم آزادی پر مظفرآباد اور وادی جہلم میں ریلیاں نکالی گئیں

 

WhatsApp Image 2023-08-14 at 1.20.06 PMمظفرآباد 14اگست(کے ایم ایس) آج پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے مظفرآباد، وادی جہلم اور آزاد جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔۔
ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزادکشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ ریلی کی قیادت چیئرمین پاسبانِ حریت عزِیر احمد غزالی نے کی ۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اوروہ” پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ”،”جیوے جیوے پاکستان”،”دل دل ہے کشمیر جان جان پاکستان” اور” ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے ”جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل جموں کشمیر پاکستان سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔

WhatsApp Image 2023-08-14 at 1.20.09 PMانہوں نے کہاکہ آزادی پسند کشمیری نوجوان بھارتی بندوقوں کے سامنے سبز ہلالی پرچم اپنے سینوں پر سجا کر پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ مقررین نے اہل پاکستان کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بانیان پاکستان نے ہندوتوا کے پیرو کاروں کی سازشوں، چالوں اور ظلم وستم کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک عظیم اور انتھک جدوجہد کے ذریعے پاکستان حاصل کیا ۔ مقررین نے کہا کہ مملکتِ خداداد پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات اور آرزئوں کے مطابق حل کرنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔ مقررین نے کہا کہ اہل کشمیر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں۔

WhatsApp Image 2023-08-14 at 1.20.11 PM وہ دن دور نہیں جب جموں کشمیرپر بھارت کا فوجی قبضہ ختم ہوگا اورکشمیری عوام اپنی مرضی سے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ریلی میں دیگر لوگوں کے علاوہ پاسبان حریت کے وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم، ہیومن رائٹس مومنٹ آزاد کشمیر کے صدر بلال احمد فاروقی، مہاجررہنمائوں محمد اسماعیل، خواجہ محمد صادق، محمد اسحاق شاہین، محمد فیاض خان، غلام مرتضی مغل، محمد صدیق قریشی، الف الدین ڈار اور محمد الطاف منہاس نے بھی شرکت کی۔

دریں اثناء، تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ جہلم ویلی کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی اور ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں طلبہ شریک ہوئے۔ جہلم ویلی کی فضاء "پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان ،دل دل پاکستان،جان جان پاکستان اور ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ تقریب سے مقررین نے مشاہیر پاکستان کی لازوال محنت اور قربانیوں پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button