آزاد کشمیر

کوٹلی : نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوجیوں کے مظالم کے خلاف مظاہرہ

WhatsApp Image 2023-12-31 at 6.21.29 PMکوٹلی : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نہتے کشمیریوں پرقابض بھارتی فوجیوں کے مظالم کے خلاف آزاد جموں وکشمیر کے شہر کوٹلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرے کا اہتمام جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ نے کیا تھا اور اسکی قیادت تنظیم کے ضلع کوٹلی کے سرپرست اعلیٰ سردار حاجی عارف نے کی۔ مظاہرے میں مہاجر کیمپ گلپور میں مقیم مہاہرین مقبوضہ جموںوکشمیر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکا نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے ۔ انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر”بھارت جمہوری نہیں دہشت گرد ملک ہے ، بھارتی مظالم کا شکا رلاکھوں کشمیری اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہیں،ہم چھین کے لیں گے آزادی“ جیسے نعرے رقم تھے۔ انہوںنے نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔
مظاہرین سے سابق امیدوار لوکل کونسلر سردار مزمل غیاث، صدر جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم مومنٹ ضلع کوٹلی سردار محمد آفتاب عارف ، سردار ثاقب لطیف اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے مقبوضہ جموں وکشمیر خاص طور پونچھ اور راجوری اضلاع میں قابض بھارتی فوجیوں کی حالیہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میںمظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کالے قوانین کے ذریعے فوجیوں کو نہتے کشمیریوں کے قتل کا لائسنس دے رکھا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کے تمام مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے مقدس مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button