آزاد کشمیر

مظفر آباد : ”یوم سیاہ“پر بھارت مخالف ریلیاں

qمظفرآباد:  آزادجموں وکشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں تحریک شباب المسلمین کے سٹوڈنٹس ونگ نے آج بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے موقع پر ایک زبردست بھارت مخالف ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوا ن شریک تھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریلی کی قیادت چیئرمین تحریک شباب المسلمین سٹوڈنٹس ونگ ریاض احمد اعوان نے کی اور اس میں سابق امیدوار اسمبل راجہ ابرار ایڈووکیٹ ، سابق امیدوار ضلع کونسل سردار اشتیاق لیاقت ، رہمنا مہاجرین صدیق داود، سٹوڈنٹس ونگ کے نائب چیئرمین منیر احمد کونشی، مرکزی چیف آرگنائزر نصیر میر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد اقبال، چیف آرگنائزر فیض اللّٰہ درانی، میڈیا ایڈوائزر ارشد اعوان،سوشل میڈیا ایڈوائزر امتیاز اعوان،جنرل سیکرٹری یونیورسٹیز وکالجز آصف درانی اور چوہدری احسان سمیت بڑی تعداد میں نوجوان شریک تھے۔
مقررین نے ریلی کے شرکاءسے خطاب میں کہا کہ بھارت نے کشمیری لوگوں کی آزادی طاقت کے بل پر سلب کررکھی ہے لہذا وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق نہیں رکھتا۔انہوںنے کہا کہ کشمیری ہربرس بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر اسے واضح پیغام دیتے ہیں کہ وہ اسکے ناجائز تسلط کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مقررین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی چیرہ دستیوں کا نوٹس لے او ر تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ
ڈالے۔
دریں اثنا پاسبان حریت جموں وکشمیر نے بھی مظفر آباد میں آج ایک احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی کے شرکا نے مودی ، راج ناتھ سنگھ ، اجیت ڈوول اور امیت شاہ کے پتلے نظر آتش کیے۔مظاہرین نے بھارت کیخلاف شدید نعرے لگائے۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی ، حضرت مولانا عبد العزیز علوی ، حریت راہنماو¿ں مشتاق الاسلام ، عثمان علی ہاشم ، مہاجرین جموں کشمیر 1989 کے راہنماو¿ں اقبال یاسین اعوان ، غلام حسن بٹ ، عبد الحمید لون ، چوہدری محمد اسماعیل ، بلال احمد فاروقی ، محمد اسحاق شاہین ، سرانداز میر ، تاجر راہنما عبدالرزاق خان ، ڈاکٹر محمد منظور ، شاکر الاسلام ، محمد اسلم انقلابی ، فیصل فاروق شیخ ، محمد فیاض خان سمیت دیگر راہنما کررہے تھے۔ شہریوں کی ایک بڑی تعداد سیاہ جھنڈے لہرا کر احتجاج میں شریک ہوئی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرواستبداد کیخلاف نعرے تحریر تھے۔ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی ، راج ناتھ سنگھ ، امیت شاہ اور اجیت دوول کے پتلے نظر آتش کیے۔ مظاہرین ”جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے ، بھارتیو غاصبو جموں کشمیر چھوڑ دو ، بھارت غاصب بھارت قاتل “ جیسے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ مقررین نے اس موقع پر کہا کہ بھارت جموں کشمیر پر گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے قابض ہے اوراسے مقبوضہ علاے میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکارتعینات کرکے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر لیے ہیں۔
کشمیری عوام بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر اس بات اعلان و اظہار کررہے ہیں کہ وہ بھارت کی جبری فوجی حاکمیت کو کسی طور قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی جابرانہ قبضے سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔
WhatsApp Image 2024-08-15 at 12.31.16 PM WhatsApp Image 2024-08-15 at 12.31.17 PM (1) WhatsApp Image 2024-08-15 at 12.31.17 PM WhatsApp Image 2024-08-15 at 12.31.18 PM WhatsApp Image 2024-08-15 at 12.33.32 PM (1) WhatsApp Image 2024-08-15 at 12.33.32 PM (2) WhatsApp Image 2024-08-15 at 12.33.32 PM (3) WhatsApp Image 2024-08-15 at 12.33.32 PM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button