پاکستان

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے

dehli-5-696x1024

نئی دلی14اگست(کے ایم ایس)
بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الاموراعزاز خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا اور خطے میں امن کا داعی ہے اور بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار اعزاز خان نے نئی دہلی میں پاکستان کی آزادی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں ناظم الامور اعزاز خان نے پاکستان کا پرچم بلند کیا، ہائی کمیشن کے افسران اور عملہ نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں حاضرین کو صدر اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ ناظم الاموراعزاز خان نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور جدوجہد آزادی کے دیگر رہنمائوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بانیان پاکستان کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم متحد ہو کر معاشی ترقی و سماجی انصاف کی طرف اپنی کوششیں مرکوز کر کے عظمت اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔ ناظم الامور نے افواج پاکستان، پاک سرزمین کے بہادر بیٹوں اور شہداکو مادر وطن کے دفاع کیلئے عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان دنیا اور خطے میں امن کا داعی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔سبز اور سفید لباس پہنے پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کے بچوں نے قومی نغموں پر خوبصورت پرفارمنس پیش کی، بچوں نے تقاریر کے ذریعے قیام پاکستان کی تاریخی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button