پاکستانخصوصی دنکشمیری تارکین وطن

تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی برمنگھم میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات میں شرکت کی

برمنگھم:جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل (JKSDMI)کی ٹیم نے پیر 14اگست کو برمنگھم میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ایک کانفرنس اور استقبالیے میں شرکت کی۔
تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں سرپرست سردار عبدالرحمن خان، ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر محمد ہیری بوٹا اور ویسٹ مڈلینڈز کی چیئرپرسن آسیہ حسین نے تقریب میں شرکت کی جبکہ کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر برطانیہ مائیک ووڈ، سابق رکن یورپین پارلیمنٹ اینتھیا میکنٹائر، برطانوی دارلامراء کی رکن بیرونس شائستہ گوہر، لارڈ میئر آف اسٹوک آن ٹرینٹ کونسلر ماجد خان،پاکستانی قونصلیٹ کے نمائندے بختاور میر اور مڈلینڈز سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی رہنماء بھی تقریب میں شریک ہوئے۔راجہ نجابت حسین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں اور کشمیریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے شرکاء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کودرپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے تمام شرکا ء پر زوردیا کہ وہ اپنی اپنی سیاسی جماعتوں ، اراکین پارلیمنٹ اور برطانیہ اور یورپ سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں میں بھی کشمیر کے لیے آواز بلند کریں۔کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیربرطانیہ کے نمائندوں نے راجہ نجابت حسین کو کشمیر کاز اور تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی مستقبل کی سرگرمیوں کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔کانفرنس اور استقبالیہ کے مرکزی میزبان پیر طیب الرحمان قادری اور محمد فاروق نے ان تمام معززین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یوم پاکستان کی تقریبات میں شرکت کی اور کشمیر کاز کی حمایت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button