بھارت
کیرالہ میں بم بناتے ہوئے آر ایس ایس کارکن زخمی
نئی دلی12اپریل (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست کیرالہ میں ہندوانتہاپسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کاایک کارکن دیسی ساختہ بم بناتے ہوئے دھماکے سے شدیدزخمی ہو گیا ہے ۔
منگل کی شب ریاست کے ضلع کنور کے علاقے ایرنجولیپ لم میں پیش آنے والے اس واقعے آر ایس ایس سے وابستہ ایک20سالہ نوجوان وشنو بم بنا رہاتھا کہ بم پھٹنے سے وہ زخمی ہو گیا۔دھماکے سے وشنوکی ہاتھ ٹکرے ٹکرے ہو کر بکھر گئے ہیں ۔ اسے فوری طبی امداد کے لیے کوزی کوڈ میڈیکل کالج ہسپتال لے جایا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ منگل کی رات تقریبا 12 بجے ہوا۔ وشنو کے گھر کے قریب ایک کھیت میں اس وقت یہ دھماکہ ہوا جب وہ لوگ بم بنانے میں مصروف تھے ۔