بھارت

راجستھان میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے مسلمان نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا

e76a4496-fd76-4098-a6c3-85e6b6ab9708جے پور 19اگست(کے ایم ایس)بھارت کی ریاست راجستھان میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ایک 27سالہ مسلمان نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع الور میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے لاٹھیوں سے لیس ایک درجن سے زائد افراد کے ساتھ مل کر ایک مسلمان نوجوان وسیم کو لکڑیاں کاٹنے کے الزام پرپیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ وسیم نامی ایک نوجوان کی اس وقت موت ہو گئی جب اس کی گاڑی کو روکا گیا اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے وسیم کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ نارول گائوں سے گزر رہا تھا کہ اسے بری طرح پیٹا گیا۔مقتول کے رشتہ دار آصف نے بتایا کہ وہ درخت کے مالک کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد درخت کاٹنے کے لیے رام پور گائوں گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ محکمہ جنگلات کی ایک چوکی قریب ہی ہے اور وہ ہم پر جرمانہ کرسکتے ہیں، اس لیے ہم بغیر لکڑی کے واپس چلے گئے۔وسیم کے دادا نے کہا کہ جب وہ واپس آرہے تھے تو محکمہ جنگلات کی ایک گاڑی نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں روکنے کے لیے جے سی بی گاڑی کا استعمال کیا اورشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button