بھارت
جبل پور ہسپتال میں آگ لگنے سے 8افراد ہلاک
بھوپال یکم اگست (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے 8افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے شہر میں واقع نیو لائف سٹی ہاسپٹل میں آگ لگنے افراتفری مچ گئی ۔آگ دیکھتے ہی دیکھتے پورے ہسپتال میں پھیل گئی۔ بالائی منزل پر موجود افراد نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔آگ لگنے گے 8افراد ہلاک ہو گئے ہیںجبکہ متعدد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں ۔ حادثے کے وقت ہسپتال میں 150سے زائد افراد موجود تھے ۔تاہم فوری طورپر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں آگ بھجانے میں مصرف ہیں ۔