مقبوضہ جموں و کشمیر

ایس آئی اے نے نئی دہلی میں ایک بے گناہ کشمیری کو گرفتار کر لیا

 

SIA نئی دہلی20اگست(کے ایم ایس)نئی دہلی کے زیر کنٹرول تحقیقاتی ادارے ا یس آئی اے نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

ایس آئی اے نے بھارتی پولیس کے ساتھ مل کر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے محمد جاوید کو ایک جھوٹے مقدمے میں نئی دہلی سے گرفتار کیا۔ ایجنسی نے اس پر 30اور 31مئی کو ضلع پونچھ میں پکڑے گئے اسلحے اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق ایک جھوٹے کیس میں پھنسادیا ہے۔ بھارتی پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی اے نے 6 جولائی کو کیس اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد مفرور ملزم کی نئی دہلی میں موجودگی کا پتہ لگایا اور بعد میں اس کی خصوصی ٹیم نے اسے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button