بھارت

جموں وکشمیر کی تقسیم اور ریاستی حیثیت کا خاتمہ کشمیری عوام سے دھوکہ ہے : اسدالدین اویسی

asad din owaisiنئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ وہ دفعہ370کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسدالدین اویسی نے ایک بیان میں کہاکہ اب بھارتیہ جنتا پارٹی کو چنئی، کولکتہ، حیدرآباد اور ممبئی کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ قراردینے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوںنے کہا ہم آج کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری نظر میں دفعہ370کو ہٹانا آئینی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی تقسیم اور ریاستی حیثیت کا خاتمہ اس سے بڑا دھوکہ ہے جس کا ہم نے کشمیری عوام سے وعدہ کیا تھا۔اسدالدین اویسی نے کہاکہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور آج بھی کہہ رہا ہوں کہ اب عدالت نے اسے جائز قراردیا ہے اورکل بی جے پی کو چنئی، کولکتہ، حیدرآباد اور ممبئی کو یونین ٹریٹری بنانے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button