مقبوضہ جموں و کشمیر

امیت شاہ کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل انٹرنیٹ سروس معطل، پابندیاں مزید سخت


سرینگر22اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے مقبوضہ علاقے کے دورے سے قبل وادی کشمیر کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل اور پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امیت شاہ کل ہفتہ کے روز کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں ۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی اور موٹر سائیکلوں کی ضبطگی کا امیت شاہ کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ معمول کی کارروائی کا حصہ ہے ۔ انٹرنیٹ سروسز بیشتر ان علاقوں میں بند کی گئی ہیں جہاں گزشتہ ہفتے غیر کشمیری مزدوروں کو قتل کیاگیا تھا ۔ پولیس نے سڑکوں پر موٹر سائیکلوں کا کاغذات کی چیکنگ بھی شروع کر رکھی ہے ۔امیت شاہ کے دورے سے قبل سرینگر اور دیگر ضلعی ہیڈ کوارٹروں میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ سرینگر میں پولیس اور بھارتی فوج کی مشترکہ ٹیموں نے مزید چوکیاں اور بلٹ پروف بنکر بھی قائم کئے ہیں جہاں مسافروں اورراہگیروں کی تلاشیاںلی جارہی ہیں ۔امیت شاہ کاجموں وکشمیر دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وادی کشمیر میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بھارت سے نقل مکانی کرکے مقبوضہ علاقے آنے والے ہزاروںمزدور وں کی بڑی تعداد واپس جاری ہے جبکہ ہزاروں غیر کشمیری مزدور پہلے ہی واپس جاچکے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button