جموں:مودی حکومت کی بھتہ خوری کے خلاف مظاہروں کو روکنے کیلئے ضلع سانبہ میں دفعہ 144نافذ
سرینگر 22اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کی بھتہ خوری کے خلاف جاری مظاہروں کو روکنے کے لیے جموں خطے کے ضلع سانبہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
دفعہ 144کے تحت پابندیاں خاص طور پر جموں پٹھانکوٹ ہائی وے پر واقع Sarore ٹول پلازہ کے گردونواح میں نافذ کی گئی ہیں۔پولیس کی گاڑیوں کے ذریعے مظاہرین سے ٹول پلازہ خالی کرنے کے لیے اعلانات کئے جارہیں ہیں ، جہاں وہ جموں بھر سے مظاہروں کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔دفعہ144کے تحت پابندیاں خاص طور پر مظاہروں کیلئے لوگوں کے جمع ہونے سے روکنے کیلئے عائد کی گئی ہیں۔ تاہم مظاہرین نے ان احکامات کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھا ۔پولیس کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کیا گیااور متعدد رہنمائوں کو گرفتارکرلیاگیا۔اس سے قبل سینکڑوں مظاہرین نے جموں کے مختلف علاقوںسے سروری ٹول پلازہ کی طرف مارچ کیاتھا۔ احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا اور ریلی کے شرکا نے ٹول پلازہ کے کیبن پر پتھرائو کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک انتظامیہ ٹول پلازہ کی معطلی کا حکم جاری نہیں کرتی ہم احتجاج جاری رکھیں گے ۔مقامی لوگوں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سڑک کی دیکھ بھال کے لیے ٹولز ادا کیے جاتے ہیں، لیکن جب سڑک ہی خستہ حال ہو تو ہم کیوں ٹول ادائیگی کریں؟ اسے فوری طور پر معطل کیا جانا چاہیے۔ٹول پلازے کے گرد پولیس اور پیراملٹری فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔