مقبوضہ جموں و کشمیر:جموں میں پولیس سٹیشن پر دستی بم سے حملہ
جموں07دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم حملہ آوروں نے ضلع جموں میں ایک پولیس اسٹیشن پردستی بم سے حملہ کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے سدھرا میں نامعلوم افراد نے پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکاجوتھانے کے باہر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بھارتی حکام نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حملے کے بعد بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے جموں اور مقبوضہ علاقے کے دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ضلع شوپیاں میں ایک دیسی ساختہ بم کا سراغ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔