جموں

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجی نے خودکو آگ لگاکر خودکشی کرلی

جموں17جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکارنے ضلع پونچھ میں اپنے گھر میں خود کو آگ لگاکر خودکشی کرلی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)کا 50سالہ ہیڈ کانسٹیبل راجندر کمار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا اوراس نے اپنے رہائشی مکان میں خود کو آگ لگا لی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ موت ابھی تک پراسرار ہے۔انہوں نے کہا کہ خودکشی سمیت تمام زاویوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ پونچھ کے سٹیشن ہائوس آفیسر(ایس ایچ او)رنجیت سنگھ را ئونے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل کی موت جھلسنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور اس حوالے سے چیزیں سامنے آئیں گی کہ موت کیسے ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ راجندر کمار کو شدید زخمی حالت میں پونچھ کے ضلع اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس واقعے سے مقبوضہ جموں وکشمیر میںجنوری2007سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد 548ہوگئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button