گرفتاریاں

مقبوضہ جموں وکشمیر: محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری، بارہمولہ میں ایک نوجوان گرفتار

downloadجموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فورسز کیطرف سے جموں خطے کے ڈوڈہ، پونچھ، راجوری، ادھم پور اور سانبہ اضلاع کے مختلف قصبوں اور دیہاتوں میں محاصر ے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ پونچھ، راجوری ،سانبہ اور دیگر اضلاع میں مشکوک نقل و حرکت دیکھے جانے کے بعد بھارتی فوجیوں ، سپیشل گروپ اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ آپریشن میں ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فورسز کے آپریشن کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دریںاثنا بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ کے علاقے چندوسہ میں بشیر احمد نامی ایک نوجوان کو گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا ۔ گرفتاری کے بعد نوجوان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر کے اسے سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button