APHCانسانی حقوق

مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال دنیا کی فوری توجہ کی متقاضی ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

12717511561672146191سرینگر 23 اگست (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال دنیا کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، محمد شفیق لون، زمردہ حبیب، چوہدری شاہین اقبال، غلام نبی وار اور حکیم عبدالرشید نے اپنے بیانات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران کشمیری نوجوانوں کو بلا وجہ گرفتار کررہے ہیں ۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت حق پر مبنی کشمیریوں کے مطالبے کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت مقبوضہ علاقے میں پبلک سیفٹی ایکٹ اور یواے پی اے جیسے کالے قوانین کے ذریعے ہر اختلافی آواز کو دبانے کی کوشش کی رہی ہے ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کہ مودی حکومت نے اظہار رائے کی آزادی کے حق اورآزادی صحافت سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت اپنا سامراجی رویہ ترک کرے، مقبوضہ جموں وکشمیر کے زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔

انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے مسئلہ کشمیر کو اپنی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button