مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی یوم جمہوریہ :مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال ، بھارتی پابندیاں مزید سخت

Security-Forces-searching-vehicles-during-frisking-ahead-of-26th-January-at-Clock-Tower-Lal-Chowk-Srinagar-1-scaledسرینگر: آج بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال ہے جسکامقصد عالمی برادری کوباور کرانا ہے کہ بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ مکمل طور پر گمراہ کن ہے کیونکہ وہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور دیگر قصبو ں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت انتہائی کم ہے۔ بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو بھارت مخالف مظاہروں سے روکنے کیلئے سرینگر اور دیگر قصبوں میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔
سرینگر اور جموں میں اہم شاہراﺅں اور راستوں پر جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں جہاں گاڑیو ں مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے ۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کی نا م نہاد مرکزی تقریبات کا انعقاد سرینگر کے بخشی سٹیڈیم اور جموں کے مولانا آزاد سٹیڈیم میں کیا جا رہا ہے۔ دونوں سٹیڈیموں کے ارد گردسخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سراغرساں کتوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جبکہ اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
یوم جمہوریہ کی نام نہاد تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مقبوضہ جموںوکشمیر کے خطے لداح کے دونوں اضلاع لیہہ اور کرگل میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو” یوم سیاہ“ کے طور پر بھی منارہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button