بھارت

منی پور کے حالات انتہائی ابتر ہیں، گورنر

 

mani pur fireامپھال 26اگست ( کے ایم ایس )شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور کی گورنرAnusuiya Uikeyے نے کہا ہے ریاست کے حالات انتہائی ابتر ہیں اور انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ امن کب تک قائم ہوگا۔

گورنر نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ منی پور میں جس طرح کا تشدد چل رہا ہے وہ ملک میں اور کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوکی (عیسائی )اور میتی(ہندو)قبائل کے درمیان اعتماد کی گہری کھائی بن گئی ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے سے بہت دور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان پیدا ہونے والی خلیج کو ختم کرنا بے حد ضروری ہے۔

انوسوئیا اوئیکے نے کہا تقریباً پانچ ہزار لوگوں کے گھر نذرِ آتش کر دیے گئے ہیں۔ خراب ماحول کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن خاطر خواہ کامیابی نہیں مل رہی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button