این آئی اے عدالت نے پرگیہ ٹھاکر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
ممبئی: ممبئی میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے 2008کے مالیگائوں بم دھماکوں کے کیس میں ملزمہ پرگیہ ٹھاکر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتارجاری کردیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال حلقے سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر کو اس وقت دھچکا لگا جب ان کا نام آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی فہرست سے خارج کر دیا گیا۔یہ مقدمہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک طویل اور مشکل سفر ثابت ہوا ہے کیونکہ باربارکی تاخیر اور قانونی پیچیدگیاں انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔این آئی اے عدالت کا یہ فیصلہ برسوں کی قانونی کارروائی کے بعد متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کی مسلسل کوششوں کے بعد آیا ہے۔ پرگیہ ٹھاکر مالیگائوں بم دھماکہ کیس کی اہم ملزمہ ہیں جس میں کئی بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں تھیں۔