بھارت

اسدالدین اویسی کی بھارت بھر میں مسلمانوں کیخلاف تشدد کے واقعات پر اظہار تشویش

asad din owaisiحیدرآباد:
بھارتی رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بعدبھارت کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں اتر پردیش میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات کاذکر کیا جہاںدو مسلم علمائے کرام کو قتل کیا گیا۔ انہوں نے پوسٹ میں چھتیس گڑھ میںدو مسلمانوں کے قتل کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ اترپردیش کی یوگی حکومت بلڈوزر سے مسلمانوں کے گھروں کوبھی مسمار کررہی ہے جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ اسدالدین اویسی نے سوال کیا کہ کیا سنگھ پریوار انتخابی شکست کا بدلہ مسلمانوں سے لے رہا ہے ۔ انہوں نے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور حکام پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button