سید علی گیلانیمقبوضہ جموں و کشمیر

سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لوگوں سے حیدرپورہ سرینگر کی طرف مارچ کی اپیل

pos27سرینگر27اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ یکم ستمبر(جمعہ)کو قائد تحریک سید علی گیلانی کو ان کے دوسرے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سرینگر کے علاقے حیدر پورہ کی طرف مارچ کریں۔

سید علی گیلانی نے یکم ستمبر 2021کو حیدر پورہ سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پرنظربندی کے دوران جام شہادت نوش کیاتھا جہاں وہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے مسلسل نظر بندتھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ جمعہ کو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ممتاز آزادی پسندکشمیر ی رہنما سید علی گیلانی کے مقبرے پر جائیں اور تنازعہ جموں و کشمیر کے  حل کے لیے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں۔بیان میں کشمیری عوام پر زور دیا گیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان ہیروز کو یاد کیا جائے جنہوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردیں اور اسی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

posدریں اثناء مقبوضہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیاہے کہ وہ جمعہ کو قائد تحریک سید علی گیلانی کے دوسرے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں۔پوسٹر کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، جموں وکشمیر جسٹس اینڈ پیس انیشی ایٹو، نوجوانانِ حریت جموں کشمیر، جموں کشمیر جسٹس لیگ فورم، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، مزاحمتی یوتھ فورم اوردیگر تنظیموں نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں دیواروں، ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے تھے جن میں اماموں، خطیبوں اورعلمائے کرام پر زوردیاگیا ہے کہ وہ سید علی گیلانی اور دیگر شہدائے کشمیرکے لیے خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فورسز نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھین کر ان کی مرضی کے برعکس انہیںرات کے اندھیرے میں حیدر پورہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا تھا۔ سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے مطابق انہوں نے مزار شہداء عیدگاہ سرینگرمیں اپنی تدفین کی وصیت کی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button