بھارت

زیادہ تر امریکی، یورپی لوگ عالمی امور میں مودی پر اعتماد نہیں کرتے : سروے

نئی دہلی: عالمی خبررساں ادارے رائٹرز نے پیو ریسرچ سینٹر کی طرف سے کئے گئے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کے لئے مثبت سوچ رکھنے والے امریکی اوریورپی باشندوں کی تعداد میں گزشتہ 15سال میں کمی آئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیو ریسرچ سنٹر کی جانب سے رواں سال فروری اور مئی کے درمیان 24ممالک کے 30ہزار سے زائد لوگوں کے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کو 34فیصد لوگ ناپسندیدگی کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔سروے میں ان میں سے 12مما لک کے لوگوں سے مودی کے بارے میں ان کے نکتہ نظر کے بارے میں پوچھا گیا تو 40 فیصد نے کہا کہ انہیں عالمی امور میں درست کام کرنے کے حوالے سے ان پر اعتماد نہیں ہے۔ یہ سروے نئی دہلی میں مودی کی میزبانی میں ہونے والے جی 20ممالک کے سربراہ اجلاس سے صرف دو ہفتے پہلے سامنے آیا۔ذاتی طور پر مودی کے لیے صرف 21فیصد امریکیوں نے مثبت خیالات کا اظہارکیا جبکہ 37فیصد نے کہا کہ انہیں ان پر اعتماد نہیں ہے۔سب سے زیادہ کمی فرانس میں دیکھی گئی ہے جہاں صرف 39فیصد جواب دہندگان نے 2023میں بھارت کے لئے پسندیدگی کا اظہارکیا جو 15سال پہلے 70فیصد تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button