بھارت

کرناٹک: بی جے پی کا حلال گوشت پرپابندی کا بل لانے کا منصوبہ

بنگلورو20 دسمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حلال گوشت پر پابندی کا بل اسمبلی میں پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ بل اسمبلی میں لانے کے معاملے پر بی جے پی اور حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کے درمیان سخت رسہ کشی کا امکان ہے۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی این روی کمار بل اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران لانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے مذکورہ بل کے بارے میں ریاستی گورنر کو بھی ایک خط لکھا ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حلال گوشت پر پابندی کیلئے قانون بنانے کے حق میں ہے۔
کانگریس نے ایک بیان میں اس معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ بی جے پی کی حکمت عملی کو خوب سمجھتی ہے ،یہ اپنی ناکامی ، بدعنوانی اور انتخابی فہرستوں کے ڈیٹا کی چوری جیسے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ بی جے پی اسمبلی انتخابات سے پہلے حلال گوشت بل لا کر لوگوںکو فرقہ وارانہ خطوط پر پولرائز کرنا چاہتی ہے ۔کرناٹک میں اگلے برس اسمبلی انتخابات ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button