گرفتاریاں

مقبوضہ کشمیر:پولیس کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرینگر سے گرفتار

aadilسرینگر 21ستمبر (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتی پولیس نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینک کے افسر کو گرفتار کر لیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس کی ایک ٹیم نے سرینگر کے علاقے سنت نگر میں ڈی ایس پی شیخ عادل مشتاق کے گھر کی تلاشی لی۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس نے اہم دستاویزات اور ایک لیپ ٹاپ کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ایک معاملے میں ڈی ایس پی سے تفتیش بھی کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ڈی ایس پی کو نوگام پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف درج مقدمے میں باضابطہ طور پرگرفتار کیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button