گرفتاریاں

بھارتی پولیس نے سرینگر ایئرپورٹ سے ایک امریکی شہری کو گرفتار کر لیا

download (12)سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں ایک امریکی شہری کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سرینگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتلاشی کارروائی کے دوران ایک امریکی شہری کو سیٹلائٹ فون رکھنے پرگرفتار کیا۔ہمہامہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او محمد عادل ڈار نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کو سیٹلائٹ فون کے ساتھ پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جلد ہی مقدمہ درج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بظاہر اس شخص کو ان قوانین کا علم نہیں تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیٹلائٹ فون رکھناممنوع ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button