گرفتاریاں

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے ایک درجن سے زائد کشمیری نوجوانوں کوگرفتار کرلیا

4-26سرینگر یک: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں ایک درجن سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بانڈی پورہ اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانےپر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھر وں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے حریت رہنماء عبدالصمد انقلابی اور دیگر کے گھروں پر بھی چھاپے مارے اور اہلخانہ کو ہراساں کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک گھروں پر چھاپوں اورتلاشیوںکا سلسلہ جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button