مظاہرے

بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ

CD78nkrUUAAEU0lجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ ) کے رہنمامحمد یوسف تاریگامی نے یونیورسٹی کے طلبا کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے جموں میں بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت طلبا ء کی گرفتاری غلط ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں کوسیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے وادی کشمیر میں بجلی کے شدید بحران پر بھی قابض انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں پر زودیا کہ وہ اس مسئلے پر متحد ہو کر آواز بلند کریں۔سی پی آئی ایم لیڈر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی بے روزگاری اوراشیا ئے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوںپر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کے قرضوں میں اضافہ ہوا ہے اور پیداوار میں اضافے کے باوجود زرعی معیشت کو مسلسل بحران کا سامنا ہے۔اس موقع پرجموں و کشمیر کسان تحریک کے صدر کشور کمار نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button