مظاہرے
قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سرینگر29 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آج ضلع بارہمولہ میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے سنگرامہ کے رہائشیوں نے بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سرینگر بارہمولہ ہائی وے کو بلاک کر دیا جس سے گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ جسے انہیں رمضان المبارک کے دوران شدید مشکلا ت کاسامنا ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد بار یہ مسئلہ متعلقہ حکام کے نوٹس میں لایا تاہم کوئی ازالہ نہیں ہو سکا اور اب وہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں۔